کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنگ کے رپورٹر اور کے یو جے کے صدر اعجاز احمد کے برادر نسبتی نعیم الدین منگل کو 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں رشتے داروں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں جمعرات کو بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد فیضان بلال سیکٹر 15 بی، بفر زون میں قر آن خوانی ہوگی۔