• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی ہے‘پی پی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب و سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز لیبر بیورو پنجاب محمد سلیم مغل نے وفاقی بجٹ 2026-27پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں اور مراعات میں کیا گیا معمولی اضافہ موجودہ مہنگائی کی شدت، بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مسلسل مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ بجٹ میں پیش کئے گئے اقدامات عوامی توقعات کے مطابق نہیں اور اس سے متوسط، تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی نظر نہیں آتی۔
ملتان سے مزید