کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ آج بدھ کی سہ پہر سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، واضح رہے کہ مراد علی شاہ کے پاس گزشتہ ایک دہائی سے سندھ کی وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں 8 سے 10فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح مزدور کی کم ازکم اجرت 44 ہزار روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ سندھ کا نئے سال کا ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں28 فیصد کم متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی ترقیاتی پروگرام 385 ارب روپے کا ہوگا۔ سندھ ڈویلمپنٹ بجٹ میں 256 ارب روپے فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لئے مختص ہوں گے۔ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے 68ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔