راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل باہر PTI کا سیاسی شو پھیکا رہا، بانی اور بشریٰ سے کسی کولنے کی اجازت نہیں ملی،بیرسٹر گوہر، مشتاق غنی اور علیمہ خان سمیت دیگرقائدین ناکے پر روک دئیےگئے،10 ہزار افراد کے اجتماع کی کوشش نا کام،جیل کے باہر کارکنوں کی تعداد معمول سے زیادہ نہ بڑھ سکی، جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نمایاں اکثریت بھی اس دھرنے سے مکمل طور پر غیر حاضر رہی ،منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان اڈیالہ روڈ کے راستے داہگل ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔