کراچی ( جنگ نیوز) ”جیو فلمز“ اور فلم والا پکچرز کی مشترکہ پیشکش فلم ”زومبیڈ“ کی کامیابی کا سفر اب تک جاری،فیملیز کی بڑی تعداد کا سینما گھروں کے باہر رَش ۔ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس فلم نے چند ہی دنوں میں 35 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا ۔ فلم ایک طرف پاکستان میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر بھی اس فلم کو خوب سراہا جارہا ہے۔ ”زومبیڈ“ کی منفرد کہانی، سنسنی سے بھرپور مناظر، جدید ویژول ایفیکٹس اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کو ناقدین اور شائقینِ فلم کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔