کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بجٹ میں کھیلوں کیلئےکسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا گیا، بجٹ میں صرف ایک نئی اسکیم سامنے آئی ہے مگر وہ منظوری کے مرحلے میں ہے، کھیلوں کےاسپورٹس کمپلیکس، اسٹیڈیمز کے جاری منصوبوں کیلئے دو ارب تین کروڑ 41لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، ان منصوبوں میں کراچی،تھر پارکر، ٹنڈو جام، گھوٹکی، سکھر، لاڑ کانہ، حیدر آباد کے بیشتر منصوبوں کو اگلے سال جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ بعض منصوبے جو 2024,25 میں جاری کئے گئے تھے، ان کو 2028میں مکمل کرنے کا کہا گیا ہے، نیاز اسٹیڈیم کے ساتھ خواتین کھلاڑیوں کے ہاسٹل کا منصوبہ 2028تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم گلشن اقبال میں ہاسٹل کی تعمیر بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گی۔