کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ فضائی میزبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہینڈ کیری یا دیگر لگیج میں نہ تو سگار، سگریٹ، تمباکو لے کر جا سکتے ہیں اور نہ ہی دوران ڈیوٹی ہوٹل یا پبلک پلیس پر سگریٹ نوشی کر سکتے ہیں۔