ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب سروس ٹریبونل ملتان بینچ کے چیئرمین سجادحسین سندھڑ نے محکمہ جیل خانہ جات کے پانچ وارڈرز کو نوکری پر بحالی کر دیا ۔اور ان کی برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دے دیئے ہیں۔پٹیشنرز سجاد حسین ظفر عباس عبدالقیوم محبوب احمد اور اعزاز الحسن کے وکیل محمد انوار حسین نے موقف اختیار کیا کہ سپرٹینڈنٹ جیل نے انہیں کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا جبکہ انکوائری افیسر نے خود تسلیم کیا ہے کہ کسی قیدی نے ان کی شکایت نہیں کی اور نہ ہی کوئی ان کے خلاف بیان دیا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں شوکاز نوٹس دیےبغیر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔