• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میسی کی ہیٹ ٹرک کیساتھ انٹری، ارجنٹینا کا فاتحانہ آغاز، کپتان نے گولز کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی (شکیل یامین کانگا )کپتان لیونل میسی کی ورلڈکپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی بدولت دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے الجزائر کو 3-0کی شکست دیدی۔ میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں سابق جرمن اسٹرائیکر میروسلاؤ کلوزے کا سب سے زیادہ 16گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔ ساتھ ہی میسی نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز کھیلنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں فرانس نے بھی کپتان ایم باپے کے دو گولز کی اپنے پہلے میچ میں سینیگال کو 3-1سے ہرا دیا، ناروے نے عراق کو 4-1سے اور آسٹریا نے اردن کو 3-1سے شکست دیکر پہلی کامیابی رجسٹرڈ کرالی۔ کنساس سٹی اسٹیڈیم میں ارجنٹائن نے گروپ جے میں فتح کے ساتھ ٹائٹل کے دفاع کا بہترین آغاز کیا۔ میسی نے 17ویں، 60 ویں اور 76 ویں منٹ میں گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ 39سالہ میسی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ گزشتہ ٹورنامنٹ کی رنرز اپ فرانس نے بھی پہلی فتح سمیٹی۔ گروپ آئی میں سینیگال کے خلاف 66ویں منٹ میں کپتان ایم باپے نے میچ کا پہلا اور82 ویں منٹ میں بریڈلے بارکولا نے دوسرا گول کیا۔ اختتامی لمحات سنسنی خیز رہے ۔انجری ٹائم میں سینگال کے ابراہیم نے گول کرکے اسکور 2-1کیا ، اگلے ہی منٹ میں ایم باپے نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو 3-1کی فتح دلوا دی۔

اسپورٹس سے مزید