کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ناکام ٹیم8 وکٹ پر88رنز بناسکی۔ آسٹریلیا نے ہدف 63 گیندیں پہلے ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ نے آئر لینڈ کو چار وکٹ سے ہرادیا۔ قبل ازیں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے جیت کر پہلی کامیابی حاصل کی۔