• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹرز سے جھڑپ، بھارتی بورڈ کی اپنی ٹیم کو سخت وارننگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ڈسپلن قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے بھارت اے ٹیم کے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ میدان کے اندر اور باہر غیر ضروری معاملات میں الجھنے کے بجائے پوری توجہ کھیل پر رکھیں۔ بھارت اے کے کھلاڑی مستقبل میں سینئر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کے امیدوار ہیں اس لیے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیم کی کامیابی پر توجہ دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ سری لنکا اے نے سپر اوور میں بھارت اے کو شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد سوریا ونشی اور دیگر کھلاڑیوں نے میزبان کرکٹرز سے بدتمیزی کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید