کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں دو متوازی پیڈل فیڈریشن کے خاتمے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوششوں کا آغاز کردیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں ڈی جی پی ایس بی یاور حسین نے دونوں فیڈریشنوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی سر براہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کے نمائندوں نے اپنی دستاویزات پیش کی ، تاہم وہ انٹر نیشنل فیڈریشن سے اپنے الحاق کے حوالے سے کاغذات جمع نہیں کراسکے ۔ پی ایس بی حکام نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔