• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری ناصر میاں نقشبندی کی زیر صدارت جے یو پی ملتان کا ہنگامی اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان ملتان کا ہنگامی اجلاس صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں 22 جون کو صوبہ پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال سعیدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کے دورہ ملتان کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر قاری ناصر میاں نقشبندی نے کہا کہ ہم جمعیت علمائے پاکستان کے پلیٹ فارم سے مقام مصطفیٰؐ کے تحفظ اور نفاذ نظام مصطفیٰؐ کی جدوجہد رکھیں گی، اجلاس میں ضلعی صدر حاجی سجاد حامدی، جنرل سیکرٹری پروفیسر اختر انصاری، خالد اقبال اظہری ، شبیر نورانی ، غیاث سعیدی ، عبدالرزاق سعیدی خالد حامدی و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید