• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ،2افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی، اختر والی پلی کے قریب تیز رفتار بس نمبری RiS/3386اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار افراد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار افراد راشد اور محمد چاند شدید زخمی ہوگئے موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر بس ڈرائیور فرار ہوگیا ۔واقع کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122نے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔
ملتان سے مزید