• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامکمل دستاویزات پر دبئی جانیوالے3افراد ایئر پورٹ سے گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے دبئی جانے والے خواتین سمیت تین افراد کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل ، نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت حبیں علی ، زہرہ بتول اور منیرن بی بی سے ہوئی ،ایف آئی اے امیگریشن عملہ کے مطابق گرفتار افراد نامکمل دستاویزات پر سفر کرنا چارہے تھے جن کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔
ملتان سے مزید