• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک کی بوتلوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے قیمتی سامان جل کر راکھ

ملتان( سٹاف رپورٹر)واپڈا چوک، خانیوال روڈ پر واقع استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیاریسکیوحکام کے مطابق تقریباً چھ کنال پر مشتمل گودام کے دو مختلف حصوں میں رکھی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن کا آغاز کیا اور 10منٹ کی کامیاب کارروائی کے بعد ایکٹیو فائر پر قابو پا لیا، جبکہ مزید 20 منٹ تک کولنگ پروسیس جاری رکھنے کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران واپڈا حکام سے رابطہ کرکے متعلقہ فیڈر کی بجلی بھی بند کروائی گئی تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔
ملتان سے مزید