ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کے مختلف واقعات کے الزام میں نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں 35مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ‘ تھانہ قطب پور کے علاقے اسماعیل سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے شہزاد ، غلام نبی تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اکبر،عدنان کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے عبدالحفیظ سے مسلح ڈاکووں نے 30ہزار موٹرسائیکل چھین لی تھانہ نیوملتان کے علاقے عدیل سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 2لاکھ 50ہزار موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے مزمل رضا کو ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل موبائل سے محروم کرگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے فیاض سے نامعلوم مسلح ملزمان نے رکشہ چھین لیا تھانہ الپہ کے علاقے اصرار سے تین ڈاکو نقدی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے علی حمزہ کا موبائل ذوالفقار کی تار مظفر آباد کے علاقے رمجان کا موبائل قطب پور کے علاقے احمد کی موٹر وغیرہ فیصل غفور ،نیاز شاہ شمس کے علاقے یاسر فدا کے موبائل فونز ممتاز آباد کے علاقے صادق کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے حسیب کی طلائی انگوٹھی قربان کا سریا دولت گیٹ کے علاقے سمیرا کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے حمید کی تار بی زیڈ کے علاقے شمائلہ کا طلائی سونا شہباز کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے عمر دراز صدر کے علاقے اکبر کے موبائل فونز مخدوم رشید کے علاقے آمنہ ظفر کی نقدی زیورات گھریلوں سامان بستی ملوک کے علاقے شہباز کی نقدی زیورات ملبوسات سٹی شجاع آباد کے علاقے یعقوب کی نقدی موبائل حبیب اللہ کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ رضیہ بی بی کی نقدی 2لاکھ 50ہزار و ملبہ راجہ رام کے علاقے شبیر کی موٹر بجلی سٹی جلالپور کے علاقے امداد کی موٹرسائیکل غلام نازک کا ٹرانسفارمر اور عبدالطیف کی نقدی گھریلوں سامان چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔