• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی جی ایف آئی اے کا ملتان زون کا دورہ، کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے منیر مسعود مارتھ نے ایف آئی اے ملتان زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زونل دفتر میں مختلف امور کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، ادارہ جاتی کارکردگی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، منیر مسعود مارتھ نے افسران کو ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ، ویزہ فراڈ، سائبر کرائم اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید