ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر اعظم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا،سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے سال 2026-27کیلئے نئے عہدیداران کو منتخب کیا گیا ،ممبران کی جانب سے دلی مبارکباد نئے منتخب اراکین کو پیش کی گئی ہے، نومنتخب کابینہ میں صدر کے عہدے کے لیے شیخ فہیم ستار، فرسٹ وائس صدر شیخ اشفاق احمد، سیکنڈ وائس صدر ڈاکٹر باسط رمضان چغتائی، سیکرٹری ڈاکٹر محمد حنیف، ایسوسی ایٹ سیکرٹری چوہدری محمد سرور جبکہ خزانچی کے عہدے کے لیے احمد چغتائی منتخب ہوئے ہیں،ممبران نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں، باہمی تعاون اور جذبہء خدمت کے ذریعے کلب کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور معاشرے کے مستحق طبقات کی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔