• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت مختلف شہروں میں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کیلئے احتجاج

ملتان، کوٹ ادو‘ وہاڑی (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں واضح کمی خوش آئند ضرور ہے لیکن موجودہ معاشی حالات میں یہ ریلیف ناکافی ہے‘ جب تک پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم نہیں کی جاتی، عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کر کے آئندہ 3 سال کے لیے فکس کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، ڈاکٹر خالد رشید، اویس قریشی، ملک امجد، میاں محمود انصاری، رانا طاہر، حافظ محمد یاسین اور دیگر ذمے دران سمیت اہل ملتان کی کثیر تعداد موجود تھی، ملتان کے علاوہ کوٹ ادو میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فرقان آصف بزدار امیر ضلع جماعت اسلامی کوٹ ادو نے کہا کہ پٹرول کی موجودہ قیمت اس کی اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ وصول کی جا رہی ہے اور اضافی رقم حکومتی اخراجات پر خرچ کی جا رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، مظاہرے میں سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر اہتمام بھی مہنگائی، سولر پالیسی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں جماعت اسلامی کے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید