ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان خالد احمد خان نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،کام چورملازمیں کا احتساب اور محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،یہ بات انہوں نےملاقات کے لیے آنے والےمشترکہ ریلوے یونین کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کی،ملاقات میں ڈی پی او ریلوے کے علاوہ ریلوے ورکرز یونین ،پریم یونین ، سمبارس یونین، لیبر یونین ، محنت کش یونین اور ریٹائرڈ پینشنرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی،یونینز کے نمائندوں نے ڈی ایس کو ریلوے ملازمین کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔