ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کوتوالی نے چار روز قبل اغوا ہونے والی طالبہ کو برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش جاری ہے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی کو عرفان نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی (ن) کو، جو گھر سے چوک شہیداں گرافکس ڈیزائننگ سیکھنے کے لیے گئی، راستے میں نامعلوم افراد نے اغواکر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کرتے ہوئے لڑکی کو دوسرے ضلع سے برآمد کر لیا اور دو افراد کر گرفتار کر لیا۔