• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری واجبات کی بروقت وصولی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ڈپٹی کمشنرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پر سرکاری واجبات کی وصولی اور ریونیو میں اضافے بارے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سرکاری واجبات کی وصولی‘ ریونیو اہداف اور محکمہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو سرکاری نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور ریکوری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید