ملتان (سٹاف رپورٹر) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 68ملک منیر آرائیں نے عباس پورہ کی گلی نمبر 47میں سیوریج لائن کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ مکینوں کے دیرینہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ مکین اس مسئلے کے حل کیلئے واسا حکام کو چھ مرتبہ تحریری درخواستیں دے چکے ہیں لیکن تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،ان کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور تعفن سے مختلف بیماریاںپھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔