ملتان (سٹاف رپورٹر)ایکشن کمیٹی لو انکم ہاوسنگ سکیم نیو ملتان کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ایکشن کمیٹی محفوظ خان شجاعت منعقد ہوا،ا جس میں اہل علاقہ نے تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے مقررین نے نیو ملتان کالونی کے بلاکس یو،وی،ڈبلیو ایکس، بہاری کالونی ،بستی ہمت آباد میں گزشتہ 15 یوم سے محکمہ واسا کی جانب سے فراہمی آب کی عدم دستیابی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا اور کہا کہ جو تھوڑا بہت پانی کی لائنوں میں موجود ہیں وہ غلیظ، بدبو دار زنگ آلود اور انسانی صحت کے لئے انتہائی مضرہے ،انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ نیو ملتان میں فراہمی آب کو ہنگامی بنیادوں پر فوریر ممکن بنایا جائے ،اجلاس سے محفوظ خان شجاعت ،ڈاکٹر اشفاق احمد،چوہدری خیر دین،مہر اسلم لک ،شیخ جمشید علی،نوید احمد اکرم عباسی، حسین بخش اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔