ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران زینتھ پلازہ نواں شہر چوک کے انتخابات میںشاہین گروپ کامیاب ہو گیا، حاجی محمد اسلم انصاری صدر، ساجد امام چیئرمین اور محمد علیم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے حمایت یافتہ شاہین گروپ نے تنظیم تاجران کے اتحاد گروپ کو شکست دی، نومنتخب عہدیداران میں صدر حاجی محمد اسلم انصاری، جنرل سیکرٹری محمد علیم، چیئرمین ساجد امام، سینئر نائب صدد محمد جاوید، نائب صدر عمر فاروق، فنانس سیکرٹری محمد سیف اللہ، جوائنٹ سیکرٹری اجمل بھٹی اور سیکرٹری نشرواشاعت اجمل عطاری شامل ہیں۔