• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ‘ پولیس نے جعلی چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،راجہ رام پولیس نے نے کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،دہلی گیٹ پولیس نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ مظفر آباد پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید