ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں نئے تعلیمی سیشن کے لئے خصوصی داخلہ مہم شروع کرنےکافیصلہ، کم داخلے والے شعبوں کو فوکس کیا جائے گا،اس حوالے سے ایک اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوارنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ کمیٹی سعید طاہر نے مختلف شعبہ جات میں طلبہ کی تعداد، جاری تعلیمی پروگرامز، داخلوں کے رجحانات، گزشتہ برسوں کی کارکردگی اور مستقبل میں داخلوں کے امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ہر شعبے کے چیئرپرسن نے اپنے اپنے شعبے کی تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں، نئے پروگرامز اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کورسز کے اجرا کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔