ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور سٹوڈنٹ کونسل کے زیراہتمام پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے اشتراک سے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے نوجوان نسل کو منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان‘ اس کے معاشرتی، نفسیاتی، طبی اور قانونی مضمرات سے آگاہ کیا اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے حکومتی و غیر حکومتی اداروں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تقریب کے اختتام پر شرکا اور طلبہ نے آگہی واک میں شرکت کی۔