• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی مدد جتک کی کوششوں سے پہلی بار سریاب ماسٹر پلان کی منظوری

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی کوششوں سے سریاب کی تاریخ میں پہلی بار سریاب ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس پیش رفت کو علاقے کی ترقی اور جدید شہری منصوبہ بندی کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت جدید سڑکوں، نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی، پارکوں، تعلیمی و صحت مراکز کی بہتری اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ یہ کامیابی سریاب کے عوام کی ہے اور اس سے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے، روزگار کے مواقع اور شہری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
کوئٹہ سے مزید