• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون وزارت داخلہ کی تقرری کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت علی رخشانی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے معاون وزارت داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔عدالت نے یہ نوٹسز بابر یوسفزئی کی بطور معاون وزارت داخلہ تقرری کے خلاف عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی جانب دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کئے۔عدالت نے درخواست گذار عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی جانب سے دلائل کے بعد درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
کوئٹہ سے مزید