• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،بابر یوسفزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے احکامات پر معاون برائے داخلہ بابر یوسف زئی نے اے سی سٹی کوئٹہ امیر حمزہ کے ہمراہ کوئٹہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع علمدار روڈ، نچاری روڈ اور سعید آباد ، سولہ ایکڑ کی امام بارگاہوں کا معائنہ کیا جہاں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر علماء کرام اور شیعہ عمائدین نے محرم الحرام کے دوران حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معاون برائے داخلہ بابر یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید