کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 54 ملازمین کوہدہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملازمین کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد تمام 54 ملازمین کو ہدہ جیل منتقل کر دیا گیا۔