کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لورالائی کے رہائشی عالم خان نے کہاہے کہ میں نے پسند کی شادی کی ہےاب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مجھے اور میری اہلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائےیہ بات انہوں نے منگل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ ہم نے چند روز قبل اپنی مرضی سے شادی کی ہے تاہم اب میری اہلیہ کے رشتہ دار ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیںانہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔