• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی، محرم الحرام کی تعطیلات سے قبل بجٹ منظور کرنے کیلئے اسمبلی قوانین معطل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی نے محرم الحرام کی تعطیلات سے قبل بجٹ منظور کرنے کے لیے اسمبلی قوانین معطل کر نے کی تحریک منظور کرلی ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین مگسی نے تحریک پیش کی کہ محرم الحرام کی تعطیلات سے قبل بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2026-27 اور رواں مالی سال 2025-26 کا ضمنی بجٹ منظور کر نے کے لیے اسمبلی کے قواعد 118(2)، 118(3)، 21A(1) کو معطل کرنے کی منظوری دی جائے جس کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے آغاز سے قبل دو روز کا وقفہ ختم ، اتوار کی تعطیل پر اسمبلی اجلاس منعقد نہ کرنے کی شرط معطل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ایوان نے تحریک منظور کرلی جس کے بعد آج صبح 11 بجے اسمبلی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید