کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان چیس ایسوسی ایشن ، پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور براؤن جیم خانہ کے تعاون سے آل بلوچستان شطرنج مقابلوں کا انعقاد 21 جون کو براؤن جیم خانہ کوئٹہ میں ہوگا بلوچستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر انور سلیم کاسی نے کہا ہے کہ شطرنج کے کھیل کوفروغ دیاجائےگا پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کنوینرپروفیسر سید وسیع اختر نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن صوبے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے۔