• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 9 شہروں میںسیف سٹی منصوبوں پر کام جاری

کوئٹہ(خ ن) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیف سٹیز منصوبے سے متعلق صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت اور آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ اور گوادر میں بنیادی انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کی تنصیب کے اہم مراحل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ خضدار، حب، سوئی، بیکڑ، لورالائی، تربت، دالبندین سمیت 9 دیگر شہروں میں سائٹ سلیکشن اور ابتدائی تنصیب کا کام جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سیف سٹیز منصوبہ عوامی تحفظ اور جدید نگرانی نظام کے قیام کے لیے اہم سنگ میل ہے، تمام متعلقہ ادارے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل، معیار اور تکنیکی ضوابط کی پابندی جبکہ رکاوٹوں کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے جولائی میں دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید