کوئٹہ( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کااجلاس شیخ الحدیث مولاناحافظ حسین احمد شرودی کی صدارت میں ہوا جس میں ارکان نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے غور وخوض کیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ کانفرنس جمعرات 30جولائی کو بعد نمازظہرمیونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار پر ہوگی جس میں شاہین ختم نبوت مولانااللہ وسایا، امیرمجلس تحفظ ختم نبوت کراچی مفتی اعجاز مصطفیٰ اورمولاناقاضی احسان احمد خصوصی طور پر شرکت کریں گے اجلاس میں ارکان نے عزم کااظہار کیاکہ کانفرنس کی کامیابی کیلیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اجلاس میں عالمی مجلس ختم نبوت کوئٹہ کے امیر مولانا قاری عبداللہ منیر اور استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا سید عبدالستار شاہ کیلئے دعائے صحت کی گئی۔