• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل اور ٹریڈ ٹیکس کی وصولی بی آر اےکے سپرد کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان نے پروفیشنل اور ٹریڈ ٹیکس کی وصولی اور انتظامی اختیارات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سے واپس لے کر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ قانونی ترامیم فنانس بل میں شامل کی جا رہی ہیں تاکہ اس تبدیلی کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں پیشوں، کاروبار اور ملازمتوں پر عائد ٹیکس کی وصولی، نگرانی اور نفاذ کے لیے ایک جامع اور مؤثر قانونی فریم ورک قائم کرنا ہے۔اس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، وصولیوں میں شفافیت لانے اور ٹیکس دہندگان کی جانب سے قوانین کی بہتر پابندی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید