کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دشت ہرانی بیٹ بازار کا رہائشی حمل خان ولد عبدالحمید گھر سے بازار جا رہا تھا راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں حمل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔