کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں متعین اسرائیلی سفیر ریوین آذر نے انڈین ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس سے وابستہ سرگرمیاں پاکستان اور بنگلہ دیش میں دیکھی جا رہی ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ سے باہر بھی انتہا پسندانہ اثر و رسوخ پھیلنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں،آذر کے مطابق، اسرائیل 7 اکتوبر کے حملوںکے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش میں حماس کی مبینہ سرگرمیوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔