• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 5 زخمی، صدر وزیراعظم کا اظہار مذمت

بنوں،اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیا ں) بنوں میں ریموٹ کنٹرول 2بم دھماکے، 7افراد جاں بحق، 5زخمی ہوگئے، ڈی پی او کے مطابق سڑ ک پرنصب بارودی دھماکےمیں کی زد میں آکر مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوئے،کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہواجس میں امدادی کارروائی کرنے والے 2 افراد نشانہ بنے، پولیس بتایا کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، تحصیلدار کی گاڑی بھی زد میں آئی تاہم وہ خود محفوظ رہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اہلکاوں نے جائے وقوع سے شواہد کیے، صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیراعظم شہبازشریف، وزیرد اخلہ محسن نقوی اور گورنرفیصل کنڈی کی بم دھما کوں کی مذمت کی ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی واقعے نے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل، تھانہ احمدزئی کی حدود پھنگ موسی خیل میں دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی ہوئی۔ نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران زخمیوں کو لے جانے والی موٹر کار پر دوسرا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا۔ دونوں دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں سب ڈویژن وزیر کے تحصیلدار عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن وہ محفوظ رہے۔ شہید اور زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنوں پولیس امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیراعظم شہبازشریف، وزیرد اخلہ محسن نقوی ، گورنرفیصل کنڈی اور وزیراعلی سہیل آفریدی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید