لاہور (آصف محمود بٹ) حکومت پنجاب نے محرم الحرام2026کے دوران امنِ عامہ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے 29 علما، مذہبی مقررین اور ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندیاں پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور فوری طور پر مؤثر ہوکر 15 روز تک برقرار رہیں گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق صوبائی حکومت نے ایسے مقررین کے پنجاب میں داخلے، قیام اور موجودگی پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے جن کی سرگرمیوں یا بیانات سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔