• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور مالیاتی جرائم کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش

کراچی(مطلوب حسین )ایف آئی اے نےمبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث 15سال سے مفرور ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتار کرکے انسانی اسمگلنگ اور مالیاتی جرائم کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا ،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم شیخ محمد عبداللہ کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزم سال 2011 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور مسلسل مفرور تھا،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ، فراڈ اور مالیاتی جرائم سے متعلق متعدد مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر ایک منظم مجرمانہ نیٹ ورک چلا رہا تھا،ملزم اور اس کے ساتھی شہریوں کو حج و عمرہ پیکجز کے نام پر دھوکہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیاتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید