• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ قومی معیشت کیلئے خطرناک ہے، خرم اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس مین پینل پروگریسو (بی ایم پی پی) کے جنرل سیکرٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی صورتحال خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ، قرضوں کی ادائیگی پر مسلسل بڑھنےوالا بوجھ قومی معیشت کے لیے خطرناک صورت اختیار کر تا جا رہاہے ،نئے مالی سال میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لئےٹیکس وصولی کا ہدف 15.26 ہزار ارب روپےمقرر کیا گیا ہے ،اس میں سے 8.054 ہزار ارب سود کی ادائیگی میں چلا جائے گا ، پالیسی ساز قرضوں پر انحصار کرنے والی حکمت عملی پر نظرثانی کریں ، حکومتی قرض لینے کی لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید