• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالی 3 خواتین سمیت 4 مسافرآف لوڈ

کراچی( ثاقب صغیر )انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالی تین خواتین سمیت4مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے آذربائیجان، سعودی عرب اور بحرین جانے والے 4مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں میں منیراں بی بی، محمد ساجد، حبہ علی اور زارا بتول شامل ہیں۔حکام کے مطابق آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والے حبہ علی اور زارا بتول نامی مسافروں کے موبائل فونز سے ایکواڈور کے مشتبہ ویزے برآمد ہوئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹوں نے مسافروں کو ایکواڈور کے ویزے خفیہ رکھنے اور صرف آذربائیجان کا ویزہ ظاہر کرنے کی ہدایات دی تھیں۔محمد سجاد نامی سرکاری اہلکار جعلی این او سی اور مشتبہ چھٹی کی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔مسافر محمد سجاد لوکل گورنمنٹ مردان میں سیکرٹری یونین کونسل تعینات تھا اور ورک پرمٹ پر بیرون ملک سفر کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید