• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کو 2 ماہ میں تمام بقایاجات ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کو وظائف جاری نہ کرنے کے کیس میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کو 2ماہ میں تمام بقایاجات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کاکہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو وظیفے کی بروقت ادائیگی یونیورسٹی کی اولین ذمہ داری ہے، یونیورسٹی فنڈز نہ ملنے کا عذر بنا کر نوجوان ڈاکٹرز کے وظائف نہیں روک سکتی، کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی صرف کے ایم سی کے فنڈز پر انحصار نہیں کرتی،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں آئین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ایک ہی بیچ کے 200 ہاؤس جاب آفیسرز کو وظیفہ دینا اور دیگر کو محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے۔
اہم خبریں سے مزید