اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)فنانس بل 2026اِن لینڈ ریونیو افسران اور عملے کیلئے یونیفارم متعارف کرانے کی تجویز،فنانس بل 2026-27میں پاکستان اِن لینڈ ریونیو سروس کے افسران اور عملے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا اختیار ایف بی آر کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو سرکاری گزٹ کے ذریعے یونیفارم سے متعلق قواعد و ضوابط مقرر کر سکے گا۔فنانس بل 2026-27 کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس میں دفعہ 237B کے بعد نئی دفعہ 237C شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کا عنوان "یونیفارم" ہوگا۔ مجوزہ دفعہ کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کرکے پاکستان اِن لینڈ ریونیو سروس کے افسران اور عملے کے لیے یونیفارم پہننے کے قواعد و ضوابط مقرر کرے۔