• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ کمپلائنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی تجویز، FBR کو نئے اختیارات مل جائینگے

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فنانس بل 2026-27میںڈائریکٹوریٹ جنرل (فیلڈ کمپلائنس) اِن لینڈ ریونیو کے قیام کی تجویز پیشکی گئی ہے جبکہ بعض موجودہ ٹیکس دفعات میں ترامیم اور ایک دفعہ کے خاتمے کی بھی سفارش کی گئی ہے، جس کا مقصد ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔فنانس بل 2026-27 کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس میں دفعہ 228کے بعد نئی دفعہ *228A* شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت *ڈائریکٹوریٹ جنرل (فیلڈ کمپلائنس)، اِن لینڈ ریونیو* قائم کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق اس ڈائریکٹوریٹ میں ایک ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ ضرورت کے مطابق ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شامل ہوں گے جن کی تقرری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے کرے گا۔ مزید برآں ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کرکے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور اس کے افسران کے فرائض اور دائرہ اختیار کا تعین کرے اور دفعہ 207 میں بیان کردہ ٹیکس حکام کے اختیارات ڈائریکٹوریٹ جنرل اور اس کے افسران کو تفویض کر سکے۔
اہم خبریں سے مزید