• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 گلیشیئر جھیلیں خطرے سے دوچار، 70 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد( رپورٹ ،تنویر ہاشمی ) ماحولیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت بڑھنےکے باعث پاکستان کی 33گلیشیئر جھیلیں خطرے سے دوچار ، 70لاکھافراد کے متاثر ہونے کا خدشہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کااپر ولوئر چترال ،اپر ولوئر دیر، سوات ، اپر ولوئر کوہستان اور مانسہرہ کا گلوف الرٹ جاری ۔ ایک تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کے بالائی علاقوں ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 3,044 گلیشیائی جھیلیں بن چکی ہیں جن میں سے 33 جھیلیں انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں جن کے پھٹنے (GLOF) )سے 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتے ہیں ، یہ جھیلیں قراقرم، ہمالیہ اور ہندو کش کے پہاڑی سلسلوں میں واقع ہیں،گلیشیر کے پگھلنے اور درجہ حرارت میں اچانک اضافے سے ان جھیلوں کے بند ٹوٹ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں کیوبک میٹر پانی اور ملبہ چند گھنٹوں میں نیچے آبادیوں میں آسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید